۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسی لعنت ہے جس کے خلاف پوری دنیا نے آواز اٹھائی اور پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور علامہ شبیر حسن میثمی کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اے پی ایس اسکول پشاور کے مظلوم بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا آغاز ہونا چائیے لیکن اس کے لئے ایک طویل سفر در کار ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک ایسی لعنت ہے جس کے خلاف پوری دنیا نے آواز اٹھائی اور پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ پاکستان سے دہشت گردی کے حقیقی اور مکمل خاتمے کے لئے سب سے پہلا قدم آرمی پبلک اسکول پشاور کے مظلوم بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا حقیقت میں ابتدائی قدم ہے اور یہاں سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا آغاز ہونا چائیے لیکن اس کے لئے ایک طویل سفر در کار ہے جسے قوم اور ریاست کومل کر طے کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .