۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
علامہ شبیر میثمی ڈیرہ اسماعیل خان دورہ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی وفد کے ہمراہ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، ڈیرہ کے علمائے کرام اور تنظیمی احباب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی وفد میں علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ فیاض حسین مطہری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا رمضان نعیمی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .