۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کشمیر

حوزہ/ رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پر یک روزہ عظمت قرآن اور استقبال ماہ رمضان المبارک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف دینی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مندوبین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 19 ماررچ 2023 بروز اتوار رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کے مرکزی دفتر پر یک روزہ عظمت قرآن اور استقبال ماہ رمضان المبارک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف دینی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مندوبین نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں خاص کر جناب رؤف الٰہی چیرمین "اتھواس گروپ آف ہیمونیٹی "، جناب ضمیر صاحب "سیلوٹ 72 ڈونر گروپ" حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی گلزار، مولاناامتیاز احمد نجار ۔مولانا گوہر حسین۔چیرمین کاروانِ نبوت انٹرنیشنل مولانا مفتی مدثر ااحمدقادری ۔ مولانا ہلال احمد ملک ۔"کیرنگ ویلفئر ٹرسٹ "مولانا مزمل کے علاؤہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں سربراہ رحمۃ للعالمین فاونڈیشن جناب شیخ فردوس علی نے رمضان المبارک سے متعلق اپنے مختصر اور جامع خطاب میں نزول قران کے حوالے سےاس مہینے کی عظمت جامع انداز میں بیان کیا۔
اپنے خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین جناب غلام علی گلزار نے کہا کہ رسول اللہ (ص) کی نبوت و رسالت کی سب سے بڑی علامت، صداقت و حقانیت خود قرآن ہے۔ گویا قرآن ایک طرف اللہ کی کتاب اور اُس کا کلام ہے تو دوسری طرف رسول اللہ (ص) کی نبوت و رسالت کا ایک زندہ معجزہ بھی ہے۔

مولانا ہلال احمد ملک نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی بقا اتحاد اور اتفاق میں ہیں انہوں کہ مسلمان جب تک متحدہ نہ ہوجائے سماج کی برائیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔

اس کے علاوہ بھی کئی مقررین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے خطاب کیا، اختتام پر قران کوٸز سے متعلق سبقت اور شرکت لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی کی عزت افزاٸی شال پہناکر کی گٸی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .