۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ اعتکاف دانشجویی هیئت ودیعة‌الحسین در مسجد گوهرشاد

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ اعتکاف ایک بہترین، خوشگوار اور روحانی عبادت ہے، مساجد میں اعتکاف کا احیاء اور انعقاد اور خاص کر نوجوان نسل کا اس اس عبادت کی جانب رغبت پیدا کرنا اور پرجوش استقبال کرنا بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر الیگودرز کے امام جمعہ حجت الاسلام مہدی سرلک نے اپنے دفتر میں اعتکاف کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ماہ رجب اور شعبان قرآن کریم کی بہار یعنی ماہ رمضان کے دروازے ہیں، ہمیں روحانی طور پر ان نعمتوں سے استفادہ کرنا چاہیے، آئیے رمضان کے مقدس مہینے کا استقبال خود کی اصلاح کے ساتھ کریں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اعتکاف ایک بہترین، خوشگوار اور روحانی عبادت ہے، مزید کہا: مساجد میں اعتکاف کا احیاء اور انعقاد اور خاص کر نوجوان نسل کا اس اس عبادت کی جانب رغبت پیدا کرنا اور پرجوش استقبال کرنا بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔
الیگودرز کے امام جمعہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایلیگودرز میں شاندار اعتکاف کی تقریب کے انعقاد کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ مساجد میں اعتکاف کے پروگراموں کو خصوصی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کرنے کی کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .