حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن مصلح نے آج سہ پہر برزجان کی مسجد امام جعفر صادق (ع) میں خطاب کے دوران کہا: ماہ رجب کی فضیلت میں سے ایک یہ ہے کہ اس مہینہ کے ایام بیضِ میں روزہ رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ذکر ہوئی ہے۔
امام جمعہ برازجان نے کہا: انسان فطری طور پر ترقی و کمال حاصل کرنے کی تگ و دو میں رہتا ہے، اس لیے عبادت اور بندگیٔ خدا کے لئے خلوت انتخاب کرنا اس عظیم انسانی مقصد تک پہنچنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اعتکاف، گناہ کی آلودگیوں کو دھونے، نفس سے مقابلہ کرنے، دل کو نورانی کرنے اور روح کو پاک کرنے کا بہترین موقع ہے اور خدا کی بندگی کا سب سے نمایاں مظہر ہے۔