۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/دیدار سید حافظ ریاض رئیس حوزه علمیه جامعه المنتظر لاهور با آیت الله اعرافی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دِل کا روزہ سب سے اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے جو کہ معصومینؑ کا ہوتا ہے۔ہم بھی کوشش کر سکتے ہیں کہ دل کو نامناسب خیالات سے بچائیں، غلط خیال آئے تو توجہ ہٹا لیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ماہ ِمبارک رمضان میں اللہ ہمارا میزبان ہے، ہم اُس کے مہمان ہیں۔میزبان اپنے مہمان کے آرام و سکون کا خیال رکھتا ہے۔مہمان کو بھی میزبان کا خیال اور آداب کا پاس کرنا چاہئے۔ ایسا کام نہ کرنا چاہئے جسے میزبان ناپسند کرے۔صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنے مُنعِم ، مہربان خُدا کی اطاعت ضروری ہے۔ اچھی صفات اپنائی جائیں، ناپسندیدہ عادات و صفات سے اجتناب کیا جائے۔ سورہ مبارکہ البقرہ میں ایک رکوع روزے کے بارے ہے۔ دیگر مقامات پر بھی روزے کا ذکر ہے۔کہیں کفارے کے بارے ہے۔ عُذرِ شرعی کے بغیر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے، ایک قضا بھی رکھنا ہو گا یا غلام آزاد کرنا یا پھانسی لگنے والے کو آزاد کرانا ہے۔

جامع علی مسجد حوز ہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا سب سے افضل روزہ تمام اعضاء و جوارح کا ہوتا ہے۔آنکھوں اور زبان کی خصوصی حفاظت کی جائے۔ زبان کے فتنے و فساد بہت زیادہ ہیں۔ کسی کی توہین، غیبت،الزام تراشی وغیرہ۔دل آزاری بھی زبان کی آزمائش ہے۔ مولا علیؑ فرماتے ہیں نیزوں کے زخم مُندمل ہو جاتے ہیں لیکن زبان کے نہیں۔ کانوں کے بارے بھی قیامت کے دن پوچھا جائے گا۔کسی کی غیبت نہ سنی جائے، ممنوعہ چیزوں کو سننے سے اجتناب لازم ہے۔ جس محفل میں غیبت ہورہی ہو ،اسے روک نہیں سکتے تو چلے جانا چاہئے۔کسی کی کردار کُشی کی جا رہی ہو تو نہ سُنا جائے۔

انہوں نے کہا دِل کا روزہ سب سے اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے جو کہ معصومینؑ کا ہوتا ہے۔ہم بھی کوشش کر سکتے ہیں کہ دل کو نامناسب خیالات سے بچائیں، غلط خیال آئے تو توجہ ہٹا لیں۔اعتکاف بھی در حقیقت روزے کے کمالات حاصل کرنے کا نام ہے جس میں کم از کم تین دن تک آدمی دنیا سے کٹ کر فقط اللہ کی طرف توجہ مرکوز کرتا ہے۔اگر اعتکاف میں بھی موبائل اور دیگر مشاغل پہلے کی طرح ہوں تو اعتکاف کا مقصد پورا نہ ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .