۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله علماء، در آئین اعتکاف جوانان که با حضور تعدادی از دانش آموزان کرمانشاه

حوزہ/ آیت اللہ مصطفیٰ علما نے اعتکاف میں بیٹھے نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اعتکاف، اطاعت خدا کے عوض بندوں کو ملنے والا ایک عظیم اور بے مثال تحفہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصطفیٰ علما نے ایران کے صوبہ کرمانشاہ کی مسجد عماد الدولہ میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اعتکاف، اطاعت خدا کے عوض بندوں کو ملنے والا ایک عظیم اور بے مثال تحفہ ہے۔

صوبہ کرمانشاہ کے امام جمعہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اعتکاف، خدا کی طرف سے اس کے مہمانوں کے لیے اس کا خاص تحفہ ہے، کیونکہ اس کے لئے سعادت ضروری ہے، اور اگر یہ عبادت جوانی میں ہو تو اس کی قدر و منزلت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

آیت اللہ مصطفیٰ علما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج انقلاب اسلامی کی بدولت پورے ایران میں اعتکاف کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، کہا: خوش قسمتی سے بہت سے لوگوں کو اس عبادت میں شرکت کرنے کا موقع ملا، حکومت پہلوی کے دور میں اعتکاف صرف ایک مسجد میں ہوا کرتا تھا، لیکن آج ایران میں 5 ہزار سے زائد مساجد میں اعتکاف انجام دئے جا رہے ہیں۔

صوبہ کرمانشاہ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: معتکف اپنے تمام وجود کے ساتھ خدا کی بارگاہ میں جاتا ہے اور حکم خدا پر سر تسلیم خم کرتا ہے۔

انہوں نے آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم صراط مستقیم پر چلیں، فرمایا: صراط مستقیم انسان کی نماز میں متجلی ہوتا ہے اور باعث بنتا ہے کہ ہم خدا کے حکم کے مطابق اپنے زندگی بسر کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .