۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام حمید رفیعی

حوزہ / حجت الاسلام رفیعی نے خراسانِ شمالی کی 130 شہری اور دیہی مساجد میں "ایامِ بیض" کے موقع پر اعتکافِ رجبیہ کی عبادت کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسانِ شمالی میں تبلیغاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام حمید رفیعی نے صوبہ خراسان کے متعدد مبلغین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: 13 رجب سے 15 رجب تک تین دن صوبے بھر کی مساجد میں اعتکافِ رجبیہ کی عبادت کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اعتکافِ رجبیہ کی عبادت کے دنوں میں ولادت باسعادت ِحضرت امام علی(ع) اور حضرت زینب(س) کی وفات کی دو مناسبتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتکاف کی عبادت کے دوران مختلف مذہبی پروگرامز جیسے حلقۂ علم و معرفت، جلساتِ تلاوت اور ختم قرآن و صلوات، علماء کرام کی تقاریر، دفاع مقدس کے راویوں اور علماء سے جہاد کی فضیلت کے بیان سمیت مراسمِ جشن و عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا: سب سے اہم مسئلہ جس پر ہمیں توجہ دینی چاہیے وہ اس روحانی اور معنوی عبادت کا ہر ممکن بہترین انعقادہے۔ جس کے لیے حکومت اور مخیر حضرات کی حمایت کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم اس عظیم عبادت کے لیے انفراسٹرکچر اور مساجد کو تیار کر سکیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبہ خراسانِ شمالی میں شہر و دیہات سے اعتکاف کے لئے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ جس کے لئے مساجد کو خصوصی طور پر آمادہ کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اعتکافِ رجبیہ کی یہ روحانی و معنوی عبادت 130 مساجد میں منعقد ہو گی جس میں 36 شہری مساجد اور 94 دیہی مساجد شامل ہیں۔

ماہِ رجب میں خراسانِ شمالی کی 130 مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا جائے گا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .