حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی خراسان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہان کے اعزاز اور تعارفی تقریب میں، اسلام اور شیعہ کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانے میں علمائے سلف کی کوششوں اور مشقتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے استکبار کی خدا محوروں سے دشمنی کے بارے میں کہا کہ علماء کی یہ کاوشیں دین کی بقاء کا سبب بنی ہیں۔
حوزه علمیه جنوبی خراسان کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو دینداری کی ضرورت ہے اور اس راستے کو کمیت اور کیفیت کے مطابق طے کرنے اور پروگراموں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالم انسانیت کو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، لہذا اس سلسلے میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔
جنوبی خراسان ایران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے تمام حوزه ہائے علمیه اور ان کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے ماضی کی نسبت زیادہ محنت، منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کریں۔