۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا: علی (ع) اس بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے 13 رجب المرجب مولی الموحدین امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق، تقریب کا اہتمام حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں کیا گیا۔ یہ تقریب دو مرحلوں میں میں منعقد ہوئی۔ پہلے مرحلے جشن کا پروقار اور پرجوش اہتمام ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے مختلف شعراء کرام نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں قصیدہ سرائی کی۔

تقریب کے اس مرحلے میں مرکزی خطاب کی سعادت مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ جناب ڈاکٹر سید ظفر نقوی صاحب نے حاصل کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مولا علی علیہ السلام کے فضائل بیان کیے اور اور آپ علیہ السلام کی زندگی کے عرفانی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ دنیا پستی کا نام ہے۔ یہ اپنے طالب کو پستی کی طرف لے جاتی ہے۔ جبکہ علی علیہ السلام اس بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتاہے اور بلندی کی انتہا کا نام ہے مقام قرب الٰہی اور مقام۔توحید تک رسائی ۔لہذا اگر کائنات کا کوئی بھی فرد یا معاشرہ اور نظام پستی سے نجات پا کر قرب الٰہی اور نظام الہی تک رسائی چاہتا ہے تو اسے انفرادی اور سماجی اور حکومتی طور پر علی علیہ السلام کا طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اس تقریب کی خاص بات قدوۃ العارفین حضرت آیت محمد صالح کمیلی خراسانی مدظلہ العالی کا دنیا بھر سے آئے ہوئے شاگردوں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت اور مرکزی خطاب تھا۔

تقریب کے دوسرے مرحلے میں عارف کامل آیت اللہ کمیلی کی علم عرفان اور سیر و سلوک پر لکھی گئی مایہ ناز کتاب "مفاتیح السلوک" کے اردو ترجمہ کی رونمائی خود ان کے دست مبارک سے کی گئی۔ جس میں مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس عظیم کتاب کا ترجمہ مدیر دفتر ڈاکٹر سید ظفر نقوی صاحب کے قلم سے ہوا ہے۔ آخر میں علماء و زائرین کی نعروں کی گونج اور صلوات کی صداؤں میں آیت اللہ کمیلی مدظلہ العالی کے دست مبارک سے مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے جشن کا کیک کاٹا گیا۔

علی (ع) اس بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .