۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے ایام ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر الموعود سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے متاثرین سیلاب و مستحقین میں آٹا اور ایک ہفتے کی اشیائے خورد و نوش تقسیم کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر الموعود سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے متاثرین سیلاب و مستحقین میں آٹا اور ایک ہفتے کی اشیائے خورد و نوش تقسیم کئے۔

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن ہے جنہیں ابوالیتامی یعنی یتیموں کا باپ کہا جاتا ہے جو راتوں کو اپنی پشت پر روٹی کی بوریاں اٹھا کر مستحقین میں بانٹتے تھے جنہیں معاشرے کے مظلوموں اور محروموں کا درد تھا۔ جن کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے۔

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام تاریخ انسانی کا بے مثل اور بے عیب کردار ہے انسانی عقل جس کی رفعت اور بلندی کو سمجھنے سے قاصر ہے۔

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا بعض سیلاب متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے اور ان علاقوں میں گندم کی کاشت بھی نہیں ہوئی۔ جب کہ حکومت نے ابھی تک نا متاثرین کے مکانات بنائے ہیں اور نا ہی اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر الموعود سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن گوٹھ یوسف جکھرانی، گوٹھ بروہی بھنڈ روڈ اور گوٹھ گلاب ماچھی کے متاثرین سیلاب اور مستحقین میں راشن تقسیم کئے گئے۔

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

حضرت علی (ع) کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

ک

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .