۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انقلاب اسلامی

حوزه/ عشرۂ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے زیر اہتمام جشن منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی کی 44 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی پوری دنیا میں نور کی کرن بن کر چمکا جس نے ضلالت و تاریکی میں نور ہدایت کی شمع روشن کی۔ انقلابِ اسلامی نے عالمی استکباری قوتوں کے ظالمانہ طاغوتی نظام کو للکارا اور یہ انقلاب دنیا بھر کے مستضعفین و محرومین کی امیدوں کا مرکز بن گیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چشم فلک نے گذشتہ ایک ہزار سال میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسا عظیم انسان نہیں دیکھا جو اپنی الہی سیاسی بصیرت، فقاہت شجاعت اور بے مثال قائدانہ صلاحیتوں کے باعث عصر حاضر کی انسانی تاریخ میں منفرد کردار ہیں۔ آپ نے قرآن و سنت کے سائے میں اسلامی انقلاب بپا کر کے لبرل ازم اور سیکولر ازم کے علمبرداروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور بقاء کا راز عوامی حمایت میں پوشیدہ ہے۔ یہ عوام ہی تھے جنہوں نے رہبر کبیر حضرت امام خمینی کی قیادت میں رضا شاہ پہلوی کی بدنام زمانہ ایجنسی ساواک اور شیطان بزرگ امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا جرئت سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مکار دشمن نے پروپیگنڈہ کیا کہ یہ ایرانی انقلاب ہے تاکہ یہ دنیا کے دیگر ممالک کے لئے مثال نا بن سکے عالمی استکباری قوتوں نے کہا یہ شیعہ انقلاب ہے تاکہ اھل سنت اس کے قریب نا آئیں مگر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے اسلامی انقلاب کا نام دیا۔ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی عالمی رخ اختیار کر چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .