۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جیکب آباد بلوچستان

حوزه/ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کے طور پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ مقصود علی ڈومکی نے شرکت کی اور اسکول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کے طور پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ مقصود علی ڈومکی نے شرکت کی اور اسکول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے اسکول میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے۔ احادیث مبارکہ میں جاھل عبادت گزار کی طرح بدکردار عالم کی مذمت کی گئی ہے جن لوگوں کی تربیت نہیں ہوئی وہ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر انجینئر ڈی سی ایس پی اور مولانا تو بن گئے مگر کردار سازی نا ہونے کے سبب انسان نا بن سکے۔ اس لئے وہ معاشرے کے خدمت گزار بننے کی بجائے معاشرے کے لئے ناسور ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی لئے قرآن کریم نے انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدی علیہم السلام کی روش ھدایت میں تزکیہ و تہذیب نفس کو تعلیم پر مقدم قرار دیا گیا ہے۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ طلباء و طالبات کو حصول علم پر مکمل توجہ دینی چاہئے طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حوالے سے شاہد علی فہیم علی اور نجمہ فہیم علی و دیگر میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے اسکول کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ اور اسکول ٹیچرز نے بھی خطاب کیا۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .