۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اسلام شناسی ورکشاپ

حوزه/مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ میں بلوچستان اور ضلع جیکب آباد سے چالیس مومنین نے حصہ لیا۔

دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ حاجی سیف علی، مولانا ارشاد علی سولنگی، مولانا حیدر علی ڈومکی اور دیگر علماء کرام نے قرآن کریم، حدیث، احکام اور حالات حاضرہ کے موضوع پر درس دیئے۔ عملی احکام کی کلاس میں شرکاء کو وضو، غسل اور تیمم کے طریقے بتائے گئے۔

دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات اور زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق بسر کرے۔ جہالت اور لا علمی دین سے دوری کا سبب بنتی ہے۔

دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی پوری زندگی حصول علم میں گزار دینی چاہئے جس طرح سے حدیث پاک میں ہے علم حاصل کرو گہوارے سے لحد تک۔ قرآن کریم کا آغاز اقرء یعنی پڑھ کے حکم سے ہوا۔

دین کی بنیادی تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .