۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس علمائے شیعہ پاکستان

حوزه / مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے بلوچستان کے علاقہ حاجی شہر اور گردو نواح کا تبلیغی دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے بلوچستان کے علاقہ حاجی شہر اور گردو نواح کا تبلیغی دورہ کیا ہے۔

انہوں نے حاجی شہر میں مومنین اور مکتب ولایت دینیات سینٹر کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے یہاں تک کہ رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلم مردو خواتین کےلئے حصول علم فریضہ قرار دیا ہے۔

علم مومن کی میراث ہے: مولانا ذوالفقار علی سعیدی

مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے نائب صدر نے مزید کہا کہ علم مومن کی میراث ہے اور مومن کو شب و روز حصول علم کےلئے کوشاں رہنا چاہئے۔

اس موقع پر انجمن عباس علمدار حاجی شہر کے صدر برادر سمیع اللہ کھوکھر نے کہا کہ حاجی شہر بلوچستان کا بہت پسماندہ علاقہ ہے اور حالیہ سیلاب سے مومنین بہت متاثر ہوئے ہیں۔

علم مومن کی میراث ہے: مولانا ذوالفقار علی سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .