۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت بالخصوص سرداران شہدائے مدافعین حرم اہل بیت علیہم السلام و اصحاب کرام، شہید حاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت بالخصوص سرداران شہدائے مدافعین حرم اہل بیت علیہم السلام و اصحاب کرام، شہید حاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس منعقد ہوئی۔ جس میں نظامت کے فرائض مبشرحسن نے انجام دئیے، سلام جناب سہیل شاہ، ڈاکٹر ندیم نقوی، ڈاکٹر زین اعظمی نے پیش کیا۔ ترانہ شہادت عون علی جعفری نے پیش کیا۔

مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت کے مقررین میں علامہ سید کاظم عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر جواد حیدرزیدی شامل تھے۔ جبکہ خصوصی خطاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کا تھا۔

بعد ختم مصائب اہل بیت علیہم السلام بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں عرفان حیدر رضوی، صبیب عابدی، جوہر رضوی اور سالک رضوی نے نوحہ خوانی کی۔

اس موقع پر دفاع مقدس اور یادگار شہداء کی منظر کشی بھی کی گئی۔ علمائے کرام، ذاکرین عظام ،مذہبی و سماجی شخصیات اور مومنین ومومنات نے بڑی تعداد میں مجلس عزا میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .