منگل 4 فروری 2025 - 16:20
دنیا و آخرت کی کامیابی، سیرتِ عباس (ع) اپنانے میں ہے، ڈاکٹر محمد علی عون نقوی

حوزہ/ طلاب جنوب ہندوستان اور البلاغ فاؤنڈیشن کی جانب سے قم المقدسہ میں جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام و ابوالفضل العباس (ع) کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابو الفضل العباس (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم المقدسہ میں ایک پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب طلاب جنوب ہندوستان اور البلاغ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں قم میں زیرِ تعلیم جنوبی ہند کے طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

تقریب سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی جامعة المصطفیٰ العالمیہ کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ امام علی (ع) کے مدیر نے خطاب کیا، جس میں حضرت عباس (ع) کی وفاداری، بصیرت اور ایثار پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عون نقوی نے حضرت عباس (ع) کی حیاتِ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا:"اگر تم دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو عباس ابن علی (ع) کی سیرت کو اپناؤ، کیونکہ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ بصیرت اور یقین کے ساتھ ولیِ خدا کے ساتھ کھڑے ہونے کا کیا مطلب ہے!"

انہوں نے امام صادق (ع) کی وہ حدیث بھی بیان کی جس میں حضرت عباس (ع) کی گہری بصیرت اور ثابت قدمی کا ذکر ہے: "چچا عباس (ع) انتہائی گہری بصیرت رکھتے تھے، وہ پختہ ایمان کے ساتھ میدان میں اترے اور اپنے بھائی کی راہ میں قربان ہو گئے۔"

تقریب میں موجود طلاب نے حضرت عباس (ع) کی شان میں منقبت خوانی کی اور نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس بابرکت محفل میں حضرت عباس (ع) کی جوانمردی، ولایتمداری اور ایثار کے پہلوؤں پر اشعار پیش کئے گئے اور شرکاء نے ان کی سیرت کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha