۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
منچر شهید سلیمانی

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہر منچر کے نوجوانوں اور جوانوں نے یاد شہداء کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج خدا کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کی یاد میں جہاں دنیا بھر میں اپنے مختلف انداز سے انھیں یاد کیا جا رہا ہے وہی سر زمین منچر میں انھیں خصوصا شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہر منچر کے نوجوانوں اور جوانوں نے یاد شہداء کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔

جلسہ کی ابتداء قاری احتشام عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کی پھر شعرائے کرام صغیر جعفری اور ظہور نے اپنے اشعار کے ذریعہ شہداء کو یاد کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس جلسہ سے حجۃ الاسلام مولانا غلام حسین متو ، حجۃ الاسلام مولانا فیاض باقر حسینی اور حجۃ الاسلام مولانا روشن علی جعفری نے خطاب کیا اور اس میں جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مہاراشٹرا کے شہر منچر میں یاد شہدا کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .