۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس

حوزہ/ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے تحت کوٹ ادو پنجاب پاکستان میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین دین کے سالانہ، علمی و فکری اجتماعات ”عظمت غدیر و عاشورا“ کے عنوان سے کانفرنسوں کے سلسلے کی اس سال کی تیسری کانفرنس کا انعقاد کوٹ ادو پنجاب پاکستان میں ہوا، کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے مبلغین امامیہ و آئمہ مساجد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نظریہِ امامت و ولایت کا اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء کیلئے عاشورا برپا ہوا، مقررین

کانفرنس سے مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی, مؤسسه باقر العلوم قم المقدسہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی, ادارۂ الباقر کے شعبۂ تربیت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جاوید حسین شیرازی، مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے علاقائی سربراہ حجت الاسلام سرفراز حسینی اور حجت الاسلام ضیغم عباس و دیگر مقامی علمائے کرام نے خطاب کیا۔

نظریہِ امامت و ولایت کا اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء کیلئے عاشورا برپا ہوا، مقررین

مقررین نے شرکائے کانفرنس سے خطاب میں غدیر و عاشورا کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقاء ان موضوعات کی ترویج میں پنہاں ہے، علاوہ ازیں مقررین نے اس بات پر نیز زور دیا کہ محرم الحرام میں کسی کی توہین کئے بغیر کربلا کی لازوال قربانیوں و آفاقی پیغام کو عام کرنا چاہیئے۔

نظریہِ امامت و ولایت کا اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء کیلئے عاشورا برپا ہوا، مقررین

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نظریہِ امامت و ولایت اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء اور اس کے دفاع کیلئے عاشورا برپا ہوا۔

نظریہِ امامت و ولایت کا اسلام کے تحفظ کیلئے غدیر میں اعلان ہوا، جبکہ اسلام کی بقاء کیلئے عاشورا برپا ہوا، مقررین

کانفرنس کے اختتام پر شرکائے کانفرنس کو کتب کی صورت میں معاون علمی و تبلیغی مواد بطور ھدیہ دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .