حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسماعیل حسینی مازندرانی نے صوبۂ لرستان ایران میں فوجی جوانوں کے درمیان قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی مقابلوں کا انعقاد، قرآنی سرگرمیوں کی ترویج اور قرآن مجید سے انس پیدا کرنے کا ذریعہ ہے اور قرآنی پروگراموں کا نظامی اداروں میں انعقاد قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے عالم بشریت کے تمام مسائل کو دین اور نماز سے دوری قرار دیا اور کہا کہ آج جوانوں کا غیر اخلاقی مسائل کا شکار ہونا، دین اور تقویٰ الٰہی سے دوری کا نتیجہ ہے اور دشمن بھی دین کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے، لہٰذا ہمیں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسماعیل حسینی مازندرانی نے مزید کہا کہ نظامی جوانوں کی اہم ترین زمہ داری، امن وامان کیلئے کوشاں رہنا ہے اور قرآنی ثقافت، معاشرے میں امن و سلامتی کا ضامن ہے۔
انہوں نے فوجی اداروں میں قرآنی مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں قرآن مجید سے انس پیدا کرنا چاہیئے تاکہ خدمت رسانی کی راہ میں اپنے اقدامات کو مزید بڑھا سکیں۔