۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا صدر اور وزیراعظم کو خط

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ کی جانب سے صدر، وزیراعظم کو خطوط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں محرم الحرام و صفر المظفر میں مجالس اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کو بل ارکاوٹ و آزادی کیساتھ یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے صدر، وزیراعظم کو خطوط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں محرم الحرام و صفر المظفر میں مجالس، محافل اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کو بلارکاوٹ و آزادی کیساتھ یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور فلسفہ کربلا کے حوالے سے کنونشنل میڈیا پر خصوصی کوریج کی روایات کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے اس خط میں مزید کہا: ارباب اختیار محرم الحرام میں مجالس، محافل اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کو بلا رکاوٹ و آزادی کیساتھ یقینی بنانے کے اقدامات جاری کریں، محرم و صفر المظفر کے ایام کو لوڈشیڈنگ فری ایام بھی قرار دیئے جائیں تاکہ نہ صرف عقیدت مندان شہدائے کربلا کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرسکیں بلکہ دہشت گردی و تخریب کاری کو ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے۔

پوری دنیا، عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی تمام مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ امام انسانیت، امام عالی مقام اور ان کے رفقاء کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی یاد مناتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مختلف انداز میں مجالس، محافل، جلوس ہائے عزا کا انعقاد ملک کے طول و عرض میں ہوتا ہے۔

مجالس، محافل اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کی بجاآوری یقینی بنایا جائے، یکم تا 10محرم الحرام میں امام عالی مقام ، شہدائے کربلا اور فلسفہ کربلا کے حوالے سے (کنونشنل میڈیا)الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامز،نشریہ جات اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی کالمز ، مضامین اور خصوصی ضمیمے (سپیشل ایڈیشنز)کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے اور محدودیت سے گریز کیا جائے جبکہ ان ایام میں بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی و موثر بنایا جائے تاکہ جہاں ایک طرف عقیدت مندان شہدائے کربلا کو بھرپور انداز میں جہاں خراج تحسین پیش کرسکیں وہیں دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .