۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سویڈن واقعے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ، او آئی سی ان واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے سفارتی ذرائع کا استعمال کرکے سویڈن حکومت پر بے حرمتی کرنے والے عناصر کو سخت سزادلوانے کا مطالبہ کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل ہیں، برداشت عالمی برادری ان گھناونے اقدامات کا نوٹس لے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .