۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن سوزی کے مبینہ کریہہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں  اور سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرم کو سخت  عبرتناک سزادی جائے  اور خود سویڈش حکومت  قرآن سوزی کی اجازت دینے پر مسلمان حکومتوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے کہا کہ انتہائی کربناک اور کریہہ واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ و ملول اور چھلنی کردیا۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میںبدھ کو سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قران کے نسخے کو نذر آتش کیا گیا۔ قرآن جلانے کے واقعے میں ایک عراقی نژاد سویڈش شہریت رکھنے والا شحص ملوث ہے جس نے اس مظاہرے کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔واقعے کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یوں تو قرآن مجید اور دیگر مقدسات اسلامی کی توہین اور گستاخی کے واقعات دشمنان ِاسلام و انسانیت کی جانب سے آئے دن کہیں نہ کہیں رونما ہوتے رہتے ہیں مگر گزشتہ بدھ کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر جو انوکھا اشتعال انگیز واقعہ ہوااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اس میں سویڈن حکومت کا کھلا ہوا ہاتھ بھی شامل ہے۔’یہ سب سویڈش حکام کی اجازت سے ہوا‘ اور سویڈش حکومت کی اسلام دشمنی جگ ظاہر ہوئی۔

اس دلدوز واقعہ سے جہاں دنیا بھر کے مسلمان عوام کے قلوب مجروح ہوئے ہیں وہیں دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو بھی گویا کھلا ہو ااشتعال اور چیلنج ہے۔ شاید اسی نکتہ کی حساسیت کے پیش نظر مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سیستا نی حفظہ اللہ تعالیٰ (نجف اشرف ،عراق) نے بھی اقوام متحدہ کو اپنا ایک مذمتی مکتوب ارسال فرمایا ہے۔

ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن سوزی کے مبینہ کریہہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرم کو سخت عبرتناک سزادی جائے اور خود سویڈش حکومت قرآن سوزی کی اجازت دینے پر مسلمان حکومتوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگے۔

یاد رہے کہ قران اللہ کی مقدس کتاب ہے اس کی اہانت کرنے والے ان شاء اللہ بہت جلد یا بدیر دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہوگے اور آخرت میں دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .