۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
حزب مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 7 جولائی 2023ء بروز جمعہ المبارک سویڈن میں قرآن کریم کو نظر آتش کرنے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر 7 جولائی 2023ء بروز جمعہ المبارک سویڈن میں قرآن کریم کو نظر آتش کرنے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور بروز جمعہ "یوم حرمت قرآن الحکیم" کے عنوان سے منایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس دن تمام ائمہ جمعہ والجماعت و علمائے کرام اپنے خطبات میں قرآن مجید کی عزت و جلالت پر گفتگو کریں گے اور ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدیداران، کارکنان سمیت تمام محبان قرآن حکیم بھر پور شرکت کر کے قرآن مجید کی عظمت و رفعت پر مبنی قرار دادیں پیش کریں گے اور اس ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

علامہ ناصر جعفری نے مزید کہا: سویڈن میں ہوئی اس شرمناک حرکت پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ مسلمانوں کے لیے حرمت قرآن مجید پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح دین مبین اسلام تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کی تعلیمات دیتا ہے اسی طرح دیگر مذاہب کے پیروکار بھی اسلام کے مقدسات کی توہین کرنا بند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .