۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قرآن کریم

حوزہ/ کویت کی حکومت نے سویڈن میں سویڈش زبان میں قرآن کریم کے 100,000 نسخے تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کئے جانے کے ردعمل میں، کویت کی حکومت نے سویڈش زبان میں قرآن مجید کے 100,000 نسخے چھاپنے اور تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں قرآن مجید کی اشاعت پر نظر رکھنے والے ادارے نے آج اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر اعظم احمد نواف احمدالصباح نے کویت کی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر سویڈش زبان میں قرآن کریم کے 1 لاکھ نسخے کو چھاپنے اور سویڈن کے شہروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت کی کابینہ نے بھی آج صبح اپنے اجلاس میں اس مسئلے کی منظوری دی اور اس اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ اسلام میں رواداری اور سمجھوتہ پر زور دینے، اسلامی اقدار اور انسانوں کے درمیان بقائے باہمی کے فروغ کے لیے 1 لاکھ قرآن مجید کے نسخوں کو پرنٹ اور تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بدھ (28 جون) کو سیلوان مومیکا (37 سالہ عراقی نژاد) نے اسٹاک ہوم میں شہر کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن پاک کے صفحات پھاڑ دیے اور انہیں آگ لگا دی، اسی وقت اس کا دوست اس کے پاس تھا لاؤڈ اسپیکر پر بول رہا تھا اور ویڈیو بنا رہا تھا، اس بے حرمتی نے جو سویڈن کی حکومت کی منظوری اور حمایت سے کی گئی، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر دیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس واقعے کے بعد کویت کی وزارت خارجہ نے کئی اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کویت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا اور اس گھناؤنے فعل پر شدید احتجاج کیا۔

اسلامی ممالک کے مناسب ردعمل اور اسٹاک ہوم کے خلاف عالمی دباؤ اور دھمکیوں میں اضافے کے ساتھ، سویڈن کے وزیر انصاف نے گزشتہ جمعرات (6 جولائی) کو اس ملک میں سیکورٹی کو پہنچنے والے نقصانات اور مقدسات کی بے حرمتی کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قرآن کو جلانے کو جرم قرار دینے کے معاملے میں سوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .