ہفتہ 2 اگست 2025 - 11:29
پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

حوزہ/ پرتگال کے وزیرِ اعظم لوئیس مونتینیگرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت رواں سال ستمبر میں ریاستِ فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرتگال کے وزیرِ اعظم لوئیس مونتینیگرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت رواں سال ستمبر میں ریاستِ فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ اور مغرب کے متعدد ممالک فلسطین کی تسلیم شدہ ریاستی حیثیت پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے سربراہان نے بھی اقوامِ متحدہ کی ستمبر میں منعقد ہونے والی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کو تسلیم کرنے پر گفتگو کی تھی۔

اسی تناظر میں آج جرمنی کے وزیر خارجہ "یوهان واده‌فول" نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کی تجویز دی، جس پر اسرائیلی وزیرِ داخلی سلامتی اتمار بن گویر نے شدید ردعمل دیا۔ بن گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "جرمنی، 80 سال بعد ایک بار پھر نازیوں کی حمایت کر رہا ہے۔"

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر نسل کشی میں ملوث ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق پرتگال کا یہ اقدام، فلسطین کی عالمی سطح پر سفارتی حیثیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، اور اس سے اسرائیل پر عالمی دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha