۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
قرآن کریم

حوزہ/ بعض خبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سویڈن کی پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نیا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر احتجاجی ریلی کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے، اسی دوران بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس احتجاجی ریلی کے منتظمین مسلمانوں کی مقدس کتاب کو دوبارہ نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ مظاہرہ جمعرات کو ہونے والا ہے، جب کہ چند ہفتے قبل اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے عمل سے عوام میں شدید غم و غصہ اور نفرت کی لہر دوڑ گئی۔

اس کے علاوہ، ریلی کے منتظمین کے ارادوں کے بارے میں سویڈن کی پولیس کی رازداری نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے کہ نیا اجازت نامہ قرآن کی بے حرمتی سے منسلک ہو سکتا ہے۔

اسٹاک ہوم پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے عراقی سفارت خانے کے باہر "عوامی ریلی" کے لیے اجازت نامہ جاری کیا تھا، لیکن مظاہرین کے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

سویڈش نیوز ایجنسی (ٹی ٹی) کا دعویٰ ہے کہ منتظمین نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ قرآن مجید اور عراقی پرچم کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ریلی کے منتظمین نے ٹی ٹی کو یہ بھی بتایا کہ وہی لوگ جنہوں نے گزشتہ ماہ کی ریلی میں شرکت کی تھی وہ نئے مظاہرے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں سویڈن کی پولیس نے ایک 37 سالہ شخص کو مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کی توہین کرنے کے لئے لائسنس جاری کیا تھا، جس کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .