۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
سویڈن

حوزہ/ گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار سویڈن میں قرآن کو نذرآتش کرنے والے مجرموں نے اس ملک کی پولیس کی حمایت اور اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف ریلی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد قرآن پاک کی توہین کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار سویڈن میں قرآن کو نذرآتش کرنے والے مجرموں نے اس ملک کی پولیس کی حمایت اور اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف ریلی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد قرآن پاک کی توہین کی۔

سویڈش پولیس نے بدھ (19 جولائی) کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت جاری کر دی ہے، اس دوران بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دیکہ اس احتجاجی ریلی کے منتظمین مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو دوبارہ نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹلگرام پر ’’صابرین‘‘ نامی چینل نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی دوبارہ توہین کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آج پھر سے سالوان مومیکا نامی وہ شخص جس نے عید الاضحی کے دن قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا، سویڈن کے دارالحکومت میں وہ عراقی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے پہنچا اور سویڈش پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور عراقی پرچم کو پاؤں تلے روند دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی قرآن پاک کی توہین کے وقت موجود تھی اور توہین کرنے والے شخص کو ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کے نعرے سے جواب دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .