۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
راهپیمایی اعتراض به اهانت به قرآن

حوزہ/ سویڈن میں قرآن کریم کے مسلسل بے حرمتی کے خلاف جہاں پورے ایران میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ جاری ہے وہیں قم المقدسہ میں بھی نمازیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کیر پورٹ کے مطابق، سویڈن میں قرآن کریم کے مسلسل بے حرمتی کے خلاف جہاں پورے ایران میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ جاری ہے وہیں قم المقدسہ میں بھی نمازیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مارچ کرنے والوں کا ایک مطالبہ یہ تھا کہ ہمارے ملک کا سفارتی نظام اسلامی ممالک کے تعاون سے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات کی نوعیت پر نظر ثانی کرے اور اسے بھی محدود کرے۔

نمازیوں نے اللہ اکبر، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد جیسے جیسے نعرے گائے اور اس بے حرمتی کے تئیں اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور تقاضا کیا کہ دوبارہ اس طرح کی بے حرمتی کے واقعات رونما نہ ہوں، اور تمام بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے۔

لوگوں نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی نے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں جیسے سویڈن، کی آنکھوں سے نیند سلب کر لی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .