۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیاع السودانی

حوزہ/ عراقی حکومت کے ایک باخبر اہلکار نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم کی آج کی ہنگامی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ قرآن پاک کی مزید بے حرمتی کی صورت میں اسٹاک ہوم سے تعلقات منقطع کر دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہےکہ کل بغداد نے اسٹاک ہوم کو مطلع کیا کہ اگر سویڈن میں قرآن نذر آتش کرنے کا واقعہ دہرایا گیا تو وہ تعلقات منقطع کر دے گا۔

سویڈش پولیس نے بدھ (19 جولائی) کو اعلان کیا کہ انہوں نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت جاری کر دی ہے۔، اس دوران بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس احتجاجی ریلی کے منتظمین مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو دوبارہ نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس اہلکار نے (جس نے اپنا نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے) ایک انٹرویو میں کہا:وزیر اعظم محمد شیاع السودانی، سویڈن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آج ایک ہنگامی میٹنگ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر سویڈن قرآن پاک کو دوبارہ جلانے کی اجازت دیتا ہے تو عراقی حکومت آج کے اجلاس میں اسٹاک ہوم کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

دریں اثناء سویڈن کی حکومت کے خلاف عوامی غم و غصے کے بعد آج (جمعرات 20 جولائی) صبح عراقی عوام نے سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کو دوبارہ جلانے کی اجازت دینے کے خلاف بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی، آخر کار عراقی سکیورٹی فورسز کی مداخلت سے مظاہرین سفارت خانے سے منتشر ہو گئے۔

اس سے قبل عراق کے متعدد نمائندوں اور سیاسی شخصیات نے عیدالاضحی کے دن قرآن کی توہین کے ردعمل میں تمام سفارتی وفود اور سویڈش اہلکار کو اپنے ملک سے نکالنے اور اسٹاک ہوم سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سویڈن میں اسلام مخالف ریلی آج ہونے والی ہے، چند ہفتے قبل ساٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک عراقی نژاد سویڈن شہری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی نے عوام میں شدید غم و غصہ اور نفرت کی لہر دوڑائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .