تعلقات
-
حوزہ علمیہ کے بعض اساتذہ سے ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی نوری همدانی:
اسلامی ممالک صہیونی حکومت سے تعلقات منقطع کریں
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری همدانی نے حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو ناجائز صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات فوراً ختم کر دینے چاہئیں، شہداء کے پاکیزہ خون کی برکت سے صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔
-
احکام شرعی | غیر مسلم کے ساتھ تعلقات
حوزہ/ شیعہ مراجع تقلید کے نظریات کے مطابق، جدید دنیا میں غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات کا بنیادی اصول باہمی احترام، تحمل، اور انسانیت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہیے۔ یہ تعلقات اسلام کی اصل روح، یعنی امن، انصاف، اور بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ شیعہ مراجع عظام غیر مسلموں کے ساتھ مکالمہ کی ضرورت کو اہمیت دیتے ہیں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا جا سکے۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
پاکستان پر قرضوں کے لیے فلسطین کی حمایت، ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ و جامعہ عروۃ الوثقی لاہور پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کے لیے فلسطین کی حمایت دستبرداری اور ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے۔
-
ترکمنستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین سے ملاقات میں رہبر انقلاب:
ترکمنستان سے روابط کا فروغ اہم ترجیح
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی شام ترکمنستان کے اہم قومی رہنما اور پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان علی بردی محمدوف اور ان کے ھمراہ آئے وفد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ کو بڑی اہم ترجیح قرار دیا اور کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران اور ترکمنستان کے تعلقات میں اچھی وسعت آئی ہے لیکن باہمی تعاون بڑھانے کی ابھی مزید گنجائش موجود ہے جسے بروئے کار لانا چاہئے۔
-
فارسی زبان نے ایران اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے: سکھ رہنما
حوزہ/ ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے سکھ رہنما، سکھ اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
-
ریاض ائیرپورٹ پر غاصب اسرائیلی حکام کے طیارے کی لینڈنگ
حوزہ/ غاصب صہیونی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیاں موساد اور شاباک کے حکام نے نیز چند روز قبل اسی طیارے کے ذریعے علاقائی دورہ کیا تھا۔
-
ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں: ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن ہندوستان
حوزہ/ ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کے ایک ہندوستانی گروپ (HRF) نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں جو غزہ میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
-
سعودی عرب کا اہم بیان؛ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں
حوزہ/ سعودیہ عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آزاد فلسطین کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطین کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا امکان نہیں ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی:
دشمنوں کے لیے خطے میں کوئی محفوظ جگہ نہیں/ ایران اور پاکستان خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پر عزم ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکہ اور انگلستان اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں خطے میں زیادہ سے زیادہ اختلافات اور جنگ و جدال ہو جس سے پورا خطہ غیر محفوظ بنا دیا جائے۔
-
علمائے ہند کی تالیفات آج بھی حوزہ علمیہ اور علمی مراکز کی شان ہیں: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایرانک کے سربراہ نے ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر بلرام شکلا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہا : ہندوستان میں بہت سے عظیم شیعہ علماء موجود ہیں، ہندوستانی علمائے کرام کی بہت سی کتابیں آج بھی حوزہ علمیہ اور علمی مراکز میں استفادہ ہوتی ہیں اور ان کا حوالہ دیا جاتا ہے۔
-
مسئلہ فلسطین درمیان میں آیا تو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ناممکن ہو جائے گا: سابق امریکی وزیر خارجہ
حوزہ/ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا معاملہ بھی شامل ہے تو یہ معاہدہ ناممکن ہو جائے گا۔
-
صیہونی حکومت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
حوزہ/ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اس دعوے کے بعد کہ مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے بارے میں اسلام آباد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
-
کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے: ہندوستان
حوزہ/ ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا بند کرنے کے بعد کینیڈا کو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
-
قرآن کریم کی مزید بے حرمتی کی صورت میں عراق سویڈن سے تعلقات ختم کر سکتا ہے
حوزہ/ عراقی حکومت کے ایک باخبر اہلکار نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم کی آج کی ہنگامی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ قرآن پاک کی مزید بے حرمتی کی صورت میں اسٹاک ہوم سے تعلقات منقطع کر دیا جائے گا۔
-
عزاداری امام حسین (ع) سے شعور میں اضافہ ہوتا ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ انسان کو شعور و محبت کی ضرورت ہے، اور ماہ محرم میں عزاداری امام حسین علیہ السلام سے ہی اس شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔
-
ایرانی صدر لاطینی امریکہ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ
حوزہ/ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی پیر کی صبح تین لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
-
محمد بن سلمان نے امریکہ کو تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی: واشنگٹن پوسٹ
حوزہ/ امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان تیل کے تنازعات میں اضافے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کو دھمکی دی ہے۔
-
عمان کے سلطان کا دورہ ایران، دنیا کی نظریں اس اہم دورے پر مرکوز
حوزہ/ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ عمان کے سلطان بھی اس دورے میں امریکہ کی طرف سے کوئی پیغام لے کر ایران آ رہے ہیں، اس سلسلے میں ایران کے سفیر نے صرف اتنا کہا کہ عمان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں اس ملک پر بہت فخر ہے۔
-
ہم ایران کے سلسلے میں اپنے کئے فیصلے پر قائم ہیں، سعودی عرب کا امریکہ کو دوٹوک جواب
حوزہ/ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔
-
سعودی عرب کے بعد اب بحرین اور ایران کے تعلقات بحال ہوں گے
حوزہ/ تہران ریاض معاہدے کے بعد اب بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی:
حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف کے درمیان روابط کو تقویت دینے کی ضرورت ہے
حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ نے حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تاکید اور کہا کہ فکری اور علمی جنگ میں ماضی کی نسبت آج ہماری ذمہ داریاں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
-
کویت کی پارلیمنٹ کا جرات مندانہ اقدام، صیہونی ریاست سے تعلقات کو مجرمانہ قرار
حوزہ/ پارلیمنٹ ممبران نے اس مسودے کو آئین کا حصہ بنا کر ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو قانونی جرم قرار دینے کی تاکید۔
-
اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات سعودی عرب کے گرین سگنل کے بعد ہی قائم ہوئے: نیتن یاہو
حوزہ/ ناجائز صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات سعودی عرب کے گرین سگنل کے بعد ہی قائم ہوئے۔
-
اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے پر عراقی صدر کے دفتر کا ردعمل
حوزہ/ عراقی صدر برہم صالح کے دفتر نے سید مقتدیٰ الصدر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔
-
میجر جنرل حسین سلامی کا خلیجی ممالک کو انتباہ؛ غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات ناقابلِ برداشت
حوزه/ سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان اور تنبیہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کسی بھی صورت میں ناقابلِ برداشت ہیں۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کسی بھی خطے میں غاصب صہیونی حکومت کا وجود عدم تحفظ کا باعث ہے۔
-
اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے منعقدہ کانفرنس غیر قانونی اور مجرمانہ تھی، عراقی تجزیہ کار
حوزہ/ عراقی سیاسی تجزیہ کار محمد علی الحکیم نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے شمالی عراق اربیل شہر میں منعقدہ کانفرنس،غیر قانونی اور غیر آئینی تھی اور اس کانفرنس کے شرکاء کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
-
ابو ظبی میں امارات کے نائب وزیر اعظم اور ایرانی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال
حوزہ/ متحدہ عرب امارات اور ایران کے عہدیداروں درمیان ابو ظبی میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
سوڈان کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا، فلسطین کے ساتھ غداری، حزب اللہ عراق
حوزہ / حزب اللہ عراق نے سوڈان کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ سوڈان کا تعلقات معمول پر لانا ملت فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت و غداری ہے۔