جمعہ 2 مئی 2025 - 12:17
عراق نے ایران مخالف تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

حوزہ/ جمہوریہ عراق نے اس ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران مخالف تنظیموں اور گروہوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کے تحفظ اور بغداد اور تہران سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران مخالف تنظیموں اور گروہوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ادارہ برائے قومی سلامتی عراق کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

عراقی وزیراعظم ہاؤس اور قومی سلامتی کے مشاورتی دفتر کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں سیکیورٹی اور فوجی اداروں، بارڈر کنٹرول ایجنسیاں اور کردستان کی علاقائی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایران مخالف گروہوں کے دفاتر بند کیے جائیں گے اور ان کی ہر قسم کی سیاسی، میڈیا یا فوجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی؛ اس کے علاؤہ عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی یا حملے کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے، ان گروہوں کی سابقہ سرگرمیوں کے پیشِ نظر متاثرہ پہاڑی سرحدی علاقوں پر نگرانی سخت کی جائے گی اور بغداد و اربیل کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے جمہوریہ عراق نے یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اس درخواست کے جواب میں کیا ہے جس میں عراق میں موجود ان گروہوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha