بدھ 22 اکتوبر 2025 - 14:13
ایران پر حملہ ہوا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا: ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران کے دارالحکومت تہران میں عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کی اور انہیں اور ان کے ہمراہ وفد کو ایران آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران اسلام و ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا: اگر ایران کی خودمختاری یا سلامتی پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا: اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ہم دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی دفاعی صلاحیت اور عوامی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا: دشمن نے ایران کے میزائل سسٹم کو کمزور سمجھا لیکن ایران نے بھرپور طاقت کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران پر حملہ ہوا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے

جنرل پاکپور نے کہا: دشمن کی جانب سے ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنانے اور داخلی انتشار پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، جس کا سہرا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بصیرت اور عوام کی ہوشیاری کو جاتا ہے۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے عراق کی جانب سے جنگ کے دوران مخالف شرپسند گروہوں کو قابو میں رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا: دونوں ملکوں کے درمیان قائم پانے والے سیکیورٹی معاہدے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں لہذا ان معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نے ان سیکیورٹی معاہدوں کے مکمل نفاذ اور سرحدی علاقوں کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ فیلڈ کمیٹی تشکیل دئے جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا: یہ شرپسند گروہ دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون کے ذریعے ان پر بہتر طریقہ سے قابو اور دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایرانی کمانڈر کو عراقی صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے سلام پہنچایا اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا: ایران کی سلامتی، عراق کی سلامتی ہے۔ عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں غزہ میں حالیہ جنگ بندی اور اسرائیلی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ الاعرجی نے اسرائیل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا خدشہ موجود ہے۔ مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد ہونا ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha