۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اقوام متحدہ

حوزہ/ مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ توہین کے بعد قرارداد منظور کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ (12 جولائی) کو "مذہبی منافرت" سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی ہے، یہ قرارداد سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ توہین کے بعد اور مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود منظور کی گئی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (OIC)کے 57 رکن ممالک کی نیابت میں پاکستان کی جانب سے اس انسانی حقوق کونسل کے سربراہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مذہبی منافرت پر ایک رپورٹ شائع کریں اور دنیا کے تمام ممالک سے اپنے قوانین پر نظرثانی کرنے اور ان کمیوں کو دور کرنے کو کہا ہے جس سے مذہبی منافرت کا سد باب ہو سکے۔

امریکہ اور یورپی یونین نے قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائےکے بارے میں ان کے مبینہ خیالات کے بالکل برخلاف ہے۔

28 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 12 ممالک نے مخالفت میں اور سات ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔، کچھ ممالک کے نمائندوں نے اس قرارداد کی منظوری کے بعد ایکشن لیا، جو کہ مغربی ممالک کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .