۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عراق بغداد

حوزہ/ عراقی عوام نے عراق کے معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف بغداد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف آج جمعہ کی شام سینکڑوں عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مظاہرے کے آغاز کے موقع پر بغداد کے گرین زون کے داخلی دروازے بند کر دیے گئے تھے اور مظاہرین کے گرین زون میں ممکنہ داخلے کو روکنے کے لیے اس سخت حفاظتی علاقے کے ارد گرد تقریباً 3 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس مظاہرے کے شرکاء نے امریکی سفیر اور عراقی معاملات میں اس کی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے "اللہ اکبر، اللہ اکبر... امریکہ الشیطان الاکبر" کے نعرے بھی لگائے اور عراق کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت، اس ملک کو محدود کرنے اور عراق کی ترقی بالخصوص بجلی اور خدمات کے معاملے میں مداخلت پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

اس سے قبل عراق کی بعض جماعتوں اور گروہوں نے عراق کے امور میں امریکی مداخلت اور خاص طور پر عراق کے اندرونی مسائل میں اس ملک کے سفیر کی مداخلت کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے گزشتہ سال کے آخر میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو لکھے گئے خط میں بغداد میں امریکی سفیر’’ الینا رومانوسکی‘‘ کے ملوث ہونے کے بارے میں وضاحت طلب کی تھی۔

"اسکائی نیوز" چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں، الینا رومانوسکی نے کہا کہ امریکہ خطے کو نہیں چھوڑے گا اور الحشد الشعبی کو، جو کہ عراقی وزیر اعظم کی کمان میں ایک سرکاری تنظیم کے طور پر کام کرتی ہے، کو ایک "پیراملٹری" گروپ کہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .