۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اسلم رضوی

حوزہ/ سربراہ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا: دور حاضر میں نوجوانوں کو بیدار ہونی کی اہم ضرورت،پڑے لکھے نوجوانوں سے قوم کو بہت ساری امیدیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ وادی کشمیر میں ایک مقامی ہوٹل میں اسلامی سیمنار کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد اسلم رضوی سربراہ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دور میں ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ ہونا ہوگا تاکہ جہالت کو جڑ سے مٹا دیا جائے ۔

خطاب کے دوران مولانا موصوف نے کہا کہ ہمارے بچوں کو شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ ان کی دنیا اور آخرت دونوں بہتر بن سکے ۔انہوں نے خطاب کے دوران فرمایا ہے کہ ہم سب کو مل جل کر رہنا چاہئے تفرق بازی پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔ مزید کہا کہ جس کسی بھی قوم میں ترقی ہوئی ہے اس قوم کے نوجوانوں نے سب سے پہلے تعلیم حاصل کی ہے اور تعلیم سے آراستہ ہونے کے بعد ہی ترقی یافتہ قوم بن گیا ۔

سربراہ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا نے کہا کہ ایران میں تب ہی انقلاب آیا جب وہاں کے انقلابی رہنماؤں نے اپنی خواہشوں کی قربانی دی ہے انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ روح اللہ خمینی رح جیسی شخصیت نے سب سے پہلے تقویت اور پرہیزگاری اپنائی ہے اس کے بعد اللہ تعالٰی کا دامن پکڑا ہے جس کے ذریعے ایران میں انقلاب آیا ۔آیت خامنائی جیسی شخصیت نے پورے ایران کو پاک کیا ہے شہید قاسم سلیمانی جیسی شخصیت نے امریکہ اور اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایسی ہی انقلاب آیا جب وہ مکمل ایمان والے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ انقلاب جملہ بہت آسان ہے لیکن انقلابی بن جانا طوفان میں کنارہ ڈھونڈنا ہے۔

مولانا اسلم رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعی کشمیر چھوٹا ایران جیسا ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت ہی محبتی ہے اور یہاں کے بیان اور آب و ہوا بھی نرالا ہے ۔مقامی صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم کو ایرانی انقلاب یاد رکھنا چاہئے اور ہم سب لوگوں کو اسلامی احکامات پر عمل کرکے نیک اور صالح بن جانا ہوگا تب ہی نوجوانوں میں ایمانداری کی صلاحیت پیدا ہوسکتی ہے اور آخر میں انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس دور میں ایمان پر باقی رہنا بہت بڑا کام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .