۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائیل احتجاج

حوزہ/ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں زبردست ہنگامہ جاری ہے اور اب ریزرو اسرائیلی فوجیوں نے بھی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں زبردست ہنگامہ جاری ہے اور اب ریزرو اسرائیلی فوجیوں نے بھی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

عدلیہ اصلاحات منصوبے کے خلاف پہلے ہی مظاہرے ہورہے ہیں، جب کہ اس دوران صہیونی ریزرو فورسز کے فوجیوں نے وزیر جنگ گیلنٹ کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور عدلیہ اصلاحات منصوبے کے خلاف نعرے لگائے۔

نیتن یاہو کے اس منصوبے کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے ہر ہفتہ کو مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مظاہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو خود اس تبدیلی کا غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو کی تبدیلی کے نتیجے میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہونا ہے، جسے مظاہرین نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ مظاہرہ 27 ہفتوں سے جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .