۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
لندن

حوزہ/ لندن میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس دہشت گرد صیہونی حکومت کے جنین کیمپ پر وحشیانہ حملوں کے خلاف "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس دہشت گرد صیہونی حکومت کے جنین کیمپ پر وحشیانہ حملوں کے خلاف "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔

جہاں ایک طرف برطانیہ کے وزیر اعظم ناجائز صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور مظالم کی مکمل حمایت کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت لندن میں مظاہرین نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی، دہشت گرد صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینی ریاست کے خلاف ناانصافی اور جارحیت کو جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے فلسطینی سرزمین کی آزادی اور صیہونی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے جب کہ پورا لندن اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ جنین کیمپ پر دو روزہ حملے کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 300 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 12 افراد کے پاس اسلحہ تھا، یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہا جاتا تھا کہ حملے سے قبل جینن میں 300 سے زیادہ مسلح افراد موجود تھے، دریں اثناء جنین کیمپ پر دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے حملے میں 13 فلسطینی شہید جب کہ 117 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .