حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیم و تربیت شعبے سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ کے طلبہ نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کے خلاف لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر العمید ایجوکیشنل گروپ کے اسکولوں کے سرگرمیوں اور تعلقات عامہ کے انچارج، مصطفی محمد بشار نے کہا کہ العمید گروپ کے طلبہ نے اسرائیلی جارحیت کا شکار لبنانی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا، جو بار بار اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اجتماع میں جنوبی لبنان اور بقاع کے درجنوں دیہاتوں اور قصبوں پر اسرائیل کی وحشیانہ اور تباہ کن بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے جبکہ کثیر تعداد میں لوگوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا۔