۶ مهر ۱۴۰۳ |۲۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 27, 2024
نجف اشرف

حوزہ/ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں غاصب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مظلومانہ شہید ہونے والے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دفتر عاشوراء فاؤنڈیشن حویش نجف اشرف میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس میں علماء، طلاب اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مجلس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے تلاوتِ قرآن، سلام اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

مجلسِ عزاء کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور مولانا علی محمد نجفی کے سلام عقیدت سے ہوا۔

شہداء کی سیرت اور جذبہ، ہماری زندگی کا حصّہ ہونا چاہیے، مقررین

خطیب جلسہ مولانا مرزا ذہین نجفی نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کے ان شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ظلم کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا ہے، آج ان کی قربانیوں کی بدولت دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ ہم ظلم اور جبر کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

شہداء کی سیرت اور جذبہ، ہماری زندگی کا حصّہ ہونا چاہیے، مقررین

شہداء کی سیرت اور جذبہ، ہماری زندگی کا حصّہ ہونا چاہیے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان شہداء کی سیرت اور جذبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا، تاکہ ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے۔

مجلسِ عزاء سے مولانا سید محمد کاظمی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی یہ ظالمانہ کاروائیاں کسی صورت انسانیت کے دائرے میں نہیں آتیں، یہ شہادتیں صرف لبنان ہی کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ ہم ان عظیم شہداء کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

شہداء کی سیرت اور جذبہ، ہماری زندگی کا حصّہ ہونا چاہیے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہداء ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جنہوں نے اپنی جانیں اسلام اور مظلوموں کے دفاع میں نچھاور کیں۔

مجلس عزاء میں موجود علما و طلاب نے بھی شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے خاص دعائیں کیں۔

مجلسِ عزاء بیروت کے شہداء کی قربانیوں کی یاد کو زندہ رکھنے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے طور پر ایک اہم پیغام کی حامل تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .