بدھ 23 اپریل 2025 - 07:45
عاشوراء فاؤنڈیشن کے سربراہ کی بنیاد بین المللی امامت کے سربراہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/ عاشوراء فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام مولانا مرزا ذہین نجفی نے بنیاد بین المللی امامت کے سربراہ حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر سبحانی سے قم المقدسہ  میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات اور گفتگو میں حجت الاسلام اسفندیاری نے بنیاد بین المللی امامت جو کہ قم المقدسہ میں صاحب عبقات الانوار آیت اللہ العظمٰی سید میر حامد حسین رحمۃ اللہ علیہ کے قلمی نسخوں و کاوشوں کے سلسلے سے مسلسل نشر و اشاعت میں سرگرم ہے، ان سرگرمیوں کا تذکرہ مولانا ذہین نجفی سے کیا۔

عاشوراء فاؤنڈیشن کے سربراہ کی بنیاد بین المللی امامت کے سربراہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

بنیاد بین المللی امامت کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام ڈاکٹر سبحانی نے مولانا مرزا ذہین نجفی کو جوش و خروش کے ساتھ اپنے مؤسسہ تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

آقائے سبحانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تمام حوزات و مکاتب فکر میں آیت اللہ العظمٰی سید میر حامد حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا حوزہ و مکتب فکر الگ ہی امتیاز کا حامل ہے تمام ہندوستانی طلاب و علماء کو چاہیے کہ اس حوزہ علمیہ کی شدت سے حفاظت کریں اور آیت اللہ العظمٰی سید میر حامد حسین رحمۃ اللہ علیہ کے قلمی نسخوں و دیگر کاوشوں پر دیانتداری سے کام کریں۔

مولانا مرزا ذہین نجفی نے بھی بنیاد بین المللی امامت کی آیت اللہ العظمٰی سید میر حامد حسین رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے سے بحال ہونے والی نشر و اشاعت کو خوب سراہا اور کہا کہ آیت اللہ العظمٰی سید میر حامد حسین رحمۃ اللہ علیہ کے حوزہ و مکتب فکر کے آثار نجف اشرف میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور یورپ و امریکہ میں فاؤنڈیشن کے مزید تعمیراتی کام پر زور دیا۔

عاشوراء فاؤنڈیشن کے سربراہ کی بنیاد بین المللی امامت کے سربراہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

آخر میں عاشورا فاؤنڈیشن کے مدیر اعلیٰ مولانا مرزا ذہین نجفی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف سے شائع ہونے والا عالمی شہرت یافتہ مجلہ (در نجف) جس میں بزرگ و جید علماء و فقہاء کے افکار و نظریات پیش کئے جاتے ہیں آقائے ڈاکٹر سبحانی کی خدمت عالیہ میں پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha