۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عتبہ علویہ

حوزہ/ حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی (عتبة علویہ) نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لبنانی عوام کی مدد کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی (عتبة علویہ) نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں جاری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، عتبة علویہ نے اپنے تمام ہوٹلوں، مہمان خانوں اور زائرین کے شہروں (مدینۃ الزائرین) کو لبنانی مہاجرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عتبة علویہ نے مزید اعلان کیا ہے کہ "علیٌّ أبونا" کے نام سے ایک امدادی قافلہ بھی آمادہ کیا جا رہا ہے، جو انسانیت دوست اور لوجسٹک امداد لے کر لبنانی علاقوں کی طرف روانہ ہوگا۔ یہ قافلہ لبنانی عوام کو خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ مجاہدین کو فتح نصیب نہیں کرتا اور خطے میں امن قائم نہیں ہوجاتا۔

عتبة علویہ کی جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لبنان کے مظلوم عوام کو امن و سکون عطا فرمائے، شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔

عتبة علویہ کی جانب سے لبنانی مہاجرین کے لیے رہائش کا کا اہتمام/ "علیٌّ أبونا" نامی امدادی قافلے کو لبنان بھیجنے کا بھی اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .