۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
اجتماع بزرگ حوزویان در حمایت از جبهه مقاومت و ملت لبنان

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے علماء، اساتذہ اور طلاب نے آج مدرسہ علمیہ فیضیہ میں اجتماع کرکے صیہونی حکومت کے سنگین جرائم کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کے سفاکانہ حملوں میں اضافے کے بعد، آج صبح 9 بجے سے حوزہ علمیہ قم کے علماء، طلبہ اور اساتذہ نے مدرسہ فیضیہ میں مزاحمتی محاذ کی حمایت میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا۔

تقریب کے باضابطہ آغاز سے قبل بھی، طلبہ اور اساتذہ کے گروہ نے مدرسہ فیضیہ میں پہنچ کر صیہونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

اس اجتماع میں طلبہ اور اساتذہ نے مزاحمتی محاذ کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اپنی یکجہتی اور آمادگی کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .