۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
الحوزة العلمية في لبنان قدمت أمس أربعة شهداء

حوزہ/ حوزہ علمیہ لبنان نے پیر کے روز چار علمائے کرام کو اسرائیل کے حملوں میں راہِ آزادیٔ قدس کے لیے قربان کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر 23 ستمبر کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حوزہ علمیہ لبنان نے اپنے چار علمائے کرام کو بیت المقدس کی آزادی کے مقدس مقصد کے لیے قربان کیا۔

صہیونی ریاست کے اس حملے میں شہید ہونے والے علمائے کرام کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

آیۃ اللہ شیخ عبد المنعم مہنا
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی ابو ریّا
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد صالح
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ امین سعد

حوزہ نیوز ایجنسی خداوند متعال سے دعا گو ہے کہ وہ ان شہداء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں قرار دے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کی وزارتِ صحت نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی بمباری کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 274 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 1024 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے صبح سے لبنان کے مختلف علاقوں پر جاری تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .