۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آقا حسن صفوی موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن صفوی نے لبنان پر غاصب اسرائیل کے تباہ کن حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ یہ ایک تباہ کن منصوبہ تھا جس کا مقصد لبنانی دیہاتوں اور قصبات کو تباہ کرنا اور لبنان پر اپنا دباؤ بڑھانا تھا۔

آقا حسن صفوی موسوی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .