۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ماگام کشمیر میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے تقاریب

حوزہ/ہفتۂ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ماگام میں ڈار کمپلیکس ماگام سے پر وقار جلوس میلاد تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہوا، جو مین روڈ ماگام سے ہوتا ہوا امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ماگام میں ڈار کمپلیکس ماگام سے پر وقار جلوس میلاد تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہوا، جو مین روڈ ماگام سے ہوتا ہوا امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پذیر ہوا۔

ماگام میں انجمنِ شرعی کے تحت پروقار جلوس میلاد اور سیرتی محافل کا انعقاد

اس موقع پر علمائے دین نے سیرت النبی ؐبیان کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جلوس میلاد میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبۂ تعلیم باب العلم سے منسلک مکاتب کے کیمپس، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام، مکتب الزہرا ؑ حسن آباد سرینگر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ و طالبات اور معلمین و معلمات، اراکین و عاملین انجمنِ شرعی شیعیان اور متعدد علمائے دین سمیت خاصی تعداد میں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

جلوس میلاد کے اختتام پر امام باڑہ یاگی پورہ میں ایک سیرتی محفل منعقد ہوئی جہاں علمائے دین نے سیرت رسول ؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور ہفتۂ وحدت کی اہمیت بیان کی۔

سیرتی محفل کے اختتام پر حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی نے دعائیہ کلمات پیش کئے اور ماگام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .