۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حضرت آیت الله شبیری زنجانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر نے لبنان میں حالیہ دلخراش واقعات اور جنایتکار صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں بڑی تعداد میں مؤمنین شہید ہوئے اور بے گناہ عوام کو خون میں غلطاں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کے دفتر نے لبنان میں حالیہ دلخراش واقعات اور جنایتکار صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں بڑی تعداد میں مؤمنین شہید ہوئے اور بے گناہ عوام کو خون میں غلطاں کیا گیا۔

حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی کا پیغام درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فَوَیْلٌ لِلَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ أَلِیمٍ

لبنان میں حالیہ دلخراش واقعات اور جنایتکار صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں نے ہر آزاد انسان کے دل کو مغموم کر دیا، ان حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مؤمنین، مدافعین اور رزمندگان اسلام شہید ہوئے اور بے گناہ عوام کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا، اور بہت سے لوگوں کو بے گھر اور آوارہ کر دیا گیا۔

ہم ان شہداء کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور خوشنودی اور مصیبت زدہ اہل خانہ کے لیے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں، اور اس جنایت میں زخمی اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ان عزیزوں کو ان ظالموں اور ستمگروں کے ظلم و ستم سے نجات دے۔

ہم اس مصیبت کے موقع پر اپنی گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور عالمی برادری کی اس جنایت کے سامنے خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اداروں اور شخصیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بڑے المیے کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور اس ظلم اور عوام کی تکالیف کے تسلسل کو روکیں۔

اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور التجا کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ وہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) کے ظہور میں تعجیل فرمائے تاکہ قسط و عدل کے قیام سے انسانیت کے مصائب کا خاتمہ ہو سکے۔

19 ربیع الاول 1446د

فتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .