۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
حیفا

حوزہ / غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی حیفا سے متعدد اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی حیفا سے متعدد اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا سورسز نے آگاہ کیا ہے کہ نئے حملے میں لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے گئے۔

اُدھر غاصب صیہونی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ حیفا میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پہلی بار حیفا شہر میں وارننگ سائرن بج گیا ہے۔

غاصب صیہونی اخبار"ٹائمز آف اسرائیل" نے بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ غاصب اسرائیل نے حالیہ دنوں پیجر ڈیوائس کے ذریعے حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کو نشانہ بنایا تھا تاہم غاصب ریاست کو خاصی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پیجر ڈیوائس دھماکے کے فوراً بعد ہی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ نے خطاب کیا تھا اور انتقام کی وارننگ دی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .