۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حزب الله

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے حیفا میں غاصب صیہونی اہم فضائی اڈے پر میزائل حملے کے بعد بیان جاری کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں بیروت پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد حزب اللہ لبنان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حیفا میں اہم فوجی اڈے پر میزائل حملہ کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیفا کے رامات ڈیوڈ فوجی اڈے پر "فادی1" اور "فادی 2" میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان پر غاصب صیہونی حملوں کے جواب میں اہم صیہونی فوجی اڈے "رامات ڈیوڈ" پر "فادی1" اور "فادی2" میزائل داغے گئے ہیں۔

آج علی الصبح حیفا پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حیفا سے نقل مکانی کرنے والے صیہونیوں کی گھروں کو واپسی کی فکر کریں، کیونکہ شمالی سرحدوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کا منصوبہ "کامیاب" ہوگیا ہے۔

واضع رہے غاصب صیہونی حکومت پر مزاحمتی محاذوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور غاصب اسرائیل کو کافی نقصان بھی پہنچا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .