۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے لبنان میں اپنے عزیزوں پرمنگل کے روز ہونے والے خونی حملے سے متعلق ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے لبنان میں اپنے عزیزوں پر منگل کے روز ہونے والے خونی حملے سے متعلق ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

تاريخ: 14 ربيع الاول 1446، موافق: 18/9/2024.

بسم الله الرحمن الرحيم

ارشاد خداوندی ہے : (اسْتَعِينُوا بِاللهِ وَاصْبِرُوا إِنَّ الْأَرْضَ للهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ ‏عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْـمُتَّقِينَ ، اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو -زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں جس کو چاہتا ہے وارث بناتا ہے اور انجام کار بہرحال صاحبان تقوٰی کے لئے ہے).‏ صَدَقَ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.‏

ایک بار پھر، غاصبی ٹولے نے خونی منگل کے دن لبنان میں ہمارے عزیز لوگوں پر مجرمانہ حملے کے ذریعے غداری اور بدکاری کا زہر اگلا ہے، حملہ مجاہدین مومنین اور عام شہریوں کے ایک بڑے گروپ پر کیا گیا۔

نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ تمام اقدار، شریعتیں اور قوانین کی یہ وحشیانہ پامالی غاصبی ٹولے کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک سے انسانیت کا دعویٰ کرنے والوں کی طرف سے کسی طرح کی روک ٹوک کے بغیر گزر جائے بلا شک و شبہ یہ جرم انسانیت کے خلاف ہے اور کم از کم اس کا اظہار یوں کیا جا سکتا ہے کہ یہ اخلاقی اقدار سے دور ہے۔

اس موقع پر ہم امام زمانہ (عج) ، شہداء کے گھر والوں اور زخمیوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے شہیدوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائے اور تمام مومن مجاہدین کو فتح و نصرت عطا فرمائے۔

(وَمَنْ يَتَوَلَّ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آَمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَالِبُونَ .اور جو بھی اللہ ،رسولؐ اور صاحبانِ ایمان کو اپنا سرپرست بنائے گا تو اللہ کی ہی جماعت غالب آنے والی ہے)

صَدَقَ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.‏

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .